اقوام متحدہ نے فلسطین میں انسانی صورتحال کو خوفناک قرار دے دیا

gaza

کیلیفورنیا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ فلسطین میں انسانی صورتحال خوفناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے دو ریاستی حل کو بار بار مسترد کرنا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پوری آبادی حالیہ تاریخ میں بے پناہ تباہی برداشت کر رہی ہے اور فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کے لیے کوئی بھی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی حماس کو جنگ بندی کی تجویز

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ فلسطین میں انسانی صورتحال خوفناک ہے اور غزہ میں وبائی امراض پھیلنے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو 2 ماہ کے لیے جنگ بندی کی تجویز دے دی ہے۔ اسرائیل تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں 2 ماہ کی جنگ بندی پر آمادہ ہو گیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز قطری اور مصری ثالثوں کے ذریعے حماس کو دی گئی۔

اس سے قبل سعودی عرب نے فلسطین کا مسئلہ ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہ لانے کا اعلان کر دیا۔


متعلقہ خبریں