عمران خان ذہنی بیمار ہیں ان کو کسی چیز کا پتہ نہیں ، پرویز خٹک

پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز(پی ٹی آئی پی) کے سربراہ اور سابق وزیراعلی خیبر پختنونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان امیروں سے پیسے کھانے کے بعد انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔

صوابی میں انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ذہنی بیمار ہیں ان کو کسی چیز کا پتہ نہیں ، خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا وہ تو بےخبر تھے، عمران خان صرف امیر لوگوں کےساتھ تعلق بنا کران کے  پیسے کھانے کے بعد چھوڑ دیتے ہیں۔

سولر پینل کی قیمتوں میں یکدم حیرت انگیز کمی

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور مرکز میں حکومت میں نے بنائی تھی انہیں تو کچھ پتہ ہی نہیں تھا، خیبرپختونخوا پولیس، سرکاری اسکولز اور پٹواریوں کیلئے اصلاحات کیں۔

8فروری کو میں وزیراعلیٰ بنوں گا اور خیبر پختونخواہ میں حکومت پی ٹی آئی پی کی ہوگی، ماضی میں ہمیں پختون اور اسلام کے نام پر لوٹا گیا، جو حکمران ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتے انہیں حکومت کا کوئی حق نہیں ہے ، میں نے اپنے دور میں مساجد کے اماموں کی تنخواہیں مقرر کیں۔

انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 79 پیسے کا ہو گیا

سربراہ پی ٹی آئی پی نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کے نام پر مجھے بیوقوف بنایا، انہوں نے مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا،عمران خان میرے بغیر اقتدار میں نہیں  آسکتا تھا۔

قبل ازیں سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ فوج کی وجہ سے ملک بچا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی صدراتی نظام لا کر بادشاہ بننا چاہتا تھا، وفاق میں رہنے والے تمام حکمران قومی مجرم ہیں۔

شوکت خانم اسپتال کو فنڈز جمع کرنے کی اجازت دی جائے، صدر عارف علوی

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا قرضے لیے تو خود کشی کر لوں گا، شہباز شریف نے ڈیڑھ سال میں خیبرپختونخوا کو کچھ نہیں دیا، کے پی کے پاس تنخواہوں کیلئے فنڈ نہیں۔


متعلقہ خبریں