انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 79 پیسے کا ہو گیا

انٹربینک ڈالر

 دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج منگل کو کاروبار کے اختتام انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے

سولر پینل کی قیمتوں میں یکدم حیرت انگیز کمی

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 79 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 53 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی 5 پیسے کی معمولی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 85 پیسے بند ہوا تھا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل الیکشن منجمنٹ سسٹم کا ایک اور تجر بہ کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے ۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر بڑھ گئی ، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز 24 قیراط کا فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔

حکومت کی آئی ایم ایف کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں۔ فی تولہ چاندی 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں