شوکت خانم اسپتال کو فنڈز جمع کرنے کی اجازت دی جائے، صدر عارف علوی

Arif Alvi

صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ شوکت خانم کینسر اسپتال عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کے فنڈز جمع کرنے کے اجازت نامے کی منسوخی کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

صدر کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کینسر کے غریب مریضوں کو جدید علاج فراہم کررہا ہے۔ اسپتال کو فنڈز کی اجازت نہ ملنے سے مریضوں کی اموات کا خدشہ ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کے اس کام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔


متعلقہ خبریں