چین کا پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان


اسلام آباد: چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ پاکستان کے دورے کے لیے اسلام آباد پہنچے۔ جہاں انہوں نے وزارت خارجہ میں تصویری نمائش اور سی پیک لائبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور اہم مسائل پر دونوں ممالک ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا جبکہ آہنی بھائی اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کے التوا کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، شہباز شریف

سن ویڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے اور انہیں عوام کی ہر طرح کی حمایت بھی حاصل رہی۔

اس سے قبل چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون و رابطہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں