قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز لانے کے بعد انٹرنیشنل کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی کوچز کے بعد غیر ملکی کیوریٹر کو بھی پاکستان بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے جہاں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز لانے کے لیے کوششیں کی گئیں وہیں اب غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود پچز اور گراؤنڈز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ کو پاکستان لایا جائے گا۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل پچز  ایکسپرٹ کے ساتھ جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی کا محمد عامر کو آئرلینڈ نہ بھیجنے پر غور

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی خصوصی دلچسپی کے باعث لیا گیا ہے جس کے تحت پی سی بی غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرے گا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل کیوریٹر پچز کے بہتر معیار کو یقینی بنائے گا۔

انٹرنیشنل کیوریٹر پچز کے معیار بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کیوریٹرز کو بھی ٹریننگ دے گا۔

خیال رہے کہ مینز کرکٹ ٹیم کے لیے چیئرمین پی سی بی پہلے ہی دو غیر ملکی کوچز کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے بھی غیر ملکی کوچ کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں