سربندر میں دہشتگردوں کا سوئے ہوئے مزدوروں پر حملہ ، 7 جاں بحق

مزدوروں پر حملہ gawadar ambulance

گوادرمیں نامعلوم مسلح افراد نے سربندرمیں رہائشی کوارٹر میں سوئے ہوئے مزدوروں پر حملہ کر دیاٗ، جس سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے واقعہ کی تصدیق کی ہے،ایس ایچ او کے مطابق دہشت گردوں نے کوارٹرز میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کی، جس سے سات افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر آگ لگ گئی، امیگریشن سسٹم متاثر

فائرنگ کا واقعہ فش ہاربرجیٹی کے قریب رہائشی کوارٹرزمیں پیش آیا،متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق خانیوال سے ہے۔

انتظامی افسران وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جاررہا ہے،ابتدائی تفصیلات کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان پر کام کرتے تھے۔

چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر مستحقین کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے مزدوروں پر حملہ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے۔


متعلقہ خبریں