ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ، نئی قیمت 330 تک جاپہنچی

ایل پی جی

پاکستان اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد اب گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلوں سیلنڈر 120 اور کمرشل سلینڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

رواں ماہ جنوری میں ایل پی جی کے لیے سرکاری قیمت 256 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن ایل پی جی 256 روپے کے بجائے 320 سے لے کر 330 روپے فی کلو میں فروخت کر رہا ہے۔

مافیا بے لگام ، ایل پی جی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا

اس حوالے سے ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سارے لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں لیکن ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

ڈیلرز نے مزید کہا ہے کہ 300 روپے سے لے کر 310 میں ایل پی جی خرید کر کیسے 280 یا 290 روپے میں فروخت کریں؟


متعلقہ خبریں