بھارت میں کشتی الٹ گئی، 12بچوں سمیت 14 افراد ہلاک


نئی دہلی: بھارت میں کشتی الٹنے سے 12 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بچوں سمیت 20 افراد کو بچالیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے علاقے وڈو درا کے قریب جھیل میں بچے اپنے اساتذہ کے ہمراہ پکنک منانے گئے تھے کہ سیر کے دوران کشتی الٹ گئی۔

کشتی میں طلبا، اسکول کا عملہ اور مقامی افراد سوار تھے کہ اس دوران کشتی الٹ گئی، فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

امدادی کاموں کے دوران کشتی میں سوار بچوں سمیت 20 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 2 بچے لاپتہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی پاکستان اور ایران کو تحمل سے کام لینے کی ہدایت

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی ڈوبنے سے 12 بچے اور 2 اساتذہ ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کیا گیا تھا جو کشتی الٹنے کا سبب بنا جبکہ کشتی میں حفاظتی اقدامات بھی نہیں کیے گئے تھے جیسے لائف سیونگ جیکٹس وغیرہ۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔


متعلقہ خبریں