امریکہ کی پاکستان اور ایران کو تحمل سے کام لینے کی ہدایت

methio millar

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان اور ایران کو تحمل سے کام لینے کی ہدایت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران تحمل سے کام لیں جبکہ پاکستان کا ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا بیان خوش آئند اور تعمیری ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی سے ثابت ہوتا ہے ایران کے خطے میں تعلقات اچھے نہیں ہیں اور جائزہ لے رہے ہیں کہ حالات کس جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مستقبل کی صورتحال کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا پاکستان میں ایرانی حملے پر تشویش کا اظہار

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ پاک ایران کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تناؤ میں اضافہ نہیں چاہتے۔

دوسری جانب ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے افواج پاکستان کو خوب سراہا، آپریشن ‘مرگ برسرماچار’ کے بعد ” ہیش ٹیگ ”پاکستان کا جوابی وار” اور اس سے منسلک ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی 10مضبوط کرنسیوں کی فہرست جاری، کویتی دینار پہلے نمبر پر، ڈالر کی تنزلی

پاک فوج کی جانب سے آپریشن کے بعد ہیش ٹیگ “پاکستان کا جوابی وار” اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1980 سے 1988 کی ایران عراق جنگ کے بعد ایران پر حملہ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ ریاست نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔


متعلقہ خبریں