آئی پی پی کو پی پی 149 میں بڑی کامیابی مل گئی

بڑی کامیابی

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو پی پی 149 میں بڑی کامیابی مل گئی۔

لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 149 سے آزاد الیکشن لڑنے والے امیدوار حاجی شفیق ملک نے آئی پی پی رہنما شعیب صدیقی سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اورحلقہ سے امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے 25عہدیدار آئی پی پی میں شامل ہو گئے

دوسری جانب علاقے کی تاجربرادری نے بھی عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

حلقہ میں آئی پی پی رہنما شعیب صدیقی نے سیاسی و سماجی شخصیات کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور عبدالعلیم خان کی کامیابی ہی اس علاقے کے عوام کی آواز ہے،کاروباری برادری کی حمایت پر شکرگزار ہیں،توقعات پر پورا اتریں گے۔

علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور دیگر جماعتوں کے 25 عہدیدار شامل ہو گئے ہیں۔

لاہور ڈویژن کے صدر مراد راس نے یوتھ ونگ ممبران کو ویلکم کیا اور پارٹی مفلر پہنائے، مراد راس کی جانب سے شمولیت اختیار کرنے والے ارکان کو یوتھ ونگ کے عہدوں پر تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے۔

ارباب غلام رحیم اور راحیلہ مگسی کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

سید شجاع شاہ صدر، زین نیاز نقوی جنرل سیکرٹری، نعمان چودھری سینئر نائب صدر، چودھری ارسلان ساہی اور وسیم منیر کو استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

سابق ایم این اے سردار ذوالفقار علی خا ن کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

صدر لاہور ڈویژن مراد راس کا اس موقع پرکہنا تھا کہ تمام عہدیدار بھرپور محنت سے کام کریں، ہم اپنے کام کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے، ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے۔


متعلقہ خبریں