لکی مروت کے 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے پسپا کر دیئے گئے

حملہ ناکام

لکی مروت میں دہشتگردوں کے دو حملے ناکام بنا دیئے گئے،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری اسلحہ سے حملہ کیا۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیرتک جاری رہا، جس کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے۔

کیچ میں دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

ڈی پی او طارق حبیب نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

دہشتگردوں کی طرف سے فائرنگ کے بعد پولیس نے  بھر پور جوابی کارروائی کرکے حملہ ناکام بنایا تھا، جس پر ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب نے پولیس جوانون کے حوصلے کو سراہا تھا۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد مارے گئے

ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے پولیس چوکی 15 پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں