شیخ رشید کیساتھ الیکشن کے حوالے سے کوئی اتحاد نہیں ہوا تھا،بیرسٹرگوہر

بیرسٹر گوہر (barrister gohar)

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شیخ رشید کیساتھ الیکشن کے حوالے سے کوئی اتحاد نہیں ہوا تھا۔

علوی خاندان لاکھوں پاکستانیوں کی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے، عواب علوی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ اتحاد ہمارا پارلیمنٹ کے وقت تک تھا،ہم ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بہت کم سیٹیں ہیں جہاں پر امیدواروں کو فائنل کرنا ہے ،کوشش کریں گے امیدواروں کی کل شام تک تمام لسٹیں فائنل کر لیں۔

عمران خان کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کاپی سامنے آ گئی

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی لسٹیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں گے ،پی ٹی آئی کے ووٹر اپنے امیدواروں کی پہچان کریں ،جس مقصد کیلئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں اس کو پورا کریں گے۔

اتحاد کرنے کا ہر بندے کوحق تھا جو ہم نے کیا ،بلاول خود پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہوتے ہوئے پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر لڑرہے ہیں۔

موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت میں سالانہ بنیاددوں پر 14 فیصد کمی

کراچی میں ن لیگ کے ٹکٹ پرجی ڈی اے کے لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں،یہ سارے پراسیز پی ٹی آئی کے لوگوں کو روکنے کیلئے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہوا،ہم نے الیکشن مہم جاری رکھی ہوئی ہے،ٹکٹ تقسیم کرنے کا پارٹی کا اپنا طریقہ کار ہے،ہم بہتر سے بہتر لوگوں کو ٹکٹ جاری کرتے ہیں۔

صدرعارف علوی کا پی ٹی آئی سے پتہ صاف ہو چکا ہے، شیر افضل مروت

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی کی 2 نشستوں این اے 56 سے شہریار ریاض جبکہ این اے 57 سے سیمابیہ طاہر کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید حلقہ این اے56 سے الیکشن لڑیں گے۔راشد شفیق حلقہ این اے 57 سے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

 


متعلقہ خبریں