(ن) لیگ کا معیشت کی بحالی، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا منصوبہ تیار

نواز شریف

قائد مسلم لیگ ن  نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

علوی خاندان لاکھوں پاکستانیوں کی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے، عواب علوی

اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کے لئے اصلاحات اور مختلف تجاویز پر غورکیا گیا،اجلاس میں معاشی بحالی اور مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی۔

شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کے خاتمے کے نکات طے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات بھی طے کرلئے گئے۔

موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت میں سالانہ بنیاددوں پر 14 فیصد کمی

مشاورتی اجلاس میں زراعت، صنعت ، آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار کرلئے گئے،سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے پالیسی نکات مرتب کئے گئے۔

زراعت کیلئے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی ، گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں مراعات کا تعین شامل ہے ۔

عمران خان کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کاپی سامنے آ گئی

تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کر لی گئیں،قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیاگیا ہے،شرح سود میں کمی لانے، بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کیلئے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کئے گئے۔

صدرعارف علوی کا پی ٹی آئی سے پتہ صاف ہو چکا ہے، شیر افضل مروت

دوسری جانب ن لیگ پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔سمیراملک نے استعفیٰ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو بھجوادیا، استعفے میں پارٹی چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یاد رہےسمیرا ملک نے این اے 87سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کااعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں