پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

petrol پیٹرول و ڈیزل

عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں کمی اور انٹربینک میں ڈالر کے مسلسل سستا ہونے کے باعث 16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل قیمتوں میں کمی ہو ئی ہے اورانٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی خریداری پر پریمیئم بھی کم ہوا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ڈیزل 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےجس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کم از کم 5 روپے 32 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، مٹی کے تیل میں 3 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی تقریباً 1 روپے 29 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

انٹربینک میں ڈالر مزید75 پیسے سستا

دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ او سی اے سی اور اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 11848000 ٹن ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 12826000 ٹن ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2061000 ٹن ریکارڈکیاگیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔

دسمبر 2022 میں ملک میں 2387000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی ہوئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2069000 ٹن ریکارڈکی گئی جو دسمبر میں کم ہو کر 2061000 ٹن ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 16 ہزار 100 کا ہو گیا

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر 15 جنوری تک اسی طرح امریکی کرنسی ڈالر کی کی قیمت میں کمی اور خام تیل کی قیمت مستحکم رہی یا پھر کمی آئی تو 16 جنوری سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جنوری کو حکومت نے سالِ نو کے آغاز کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے پر برقرار رکھی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں