رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

moon

ملک میں ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا ہے ۔

پی ٹی آئی نے ملک بھر سےقومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

چیئر مین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ، ملک بھر میں یکم رجب المرجب 13 جنوری بروز ہفتہ کو ہو گی ۔

چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے نیا چاند نظر آنے پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ساتھ ہی امت مسلمہ کیلئے سلامتی اور دنیا کے امن کیلئے دعا بھی کی ۔

این اے 265 :محمود اچکزئی ،مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں دستبردار

دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ رجب المرجب کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد کا انتظار بھی بڑھ گیا ہے۔معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی ہے۔

امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے بلوچستان میں یعقوب بزنجو کوٹکٹ دیدیا

عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے، تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

واضح رہے ملک بھر میں چاند دیکھنے کا معاملہ دورِ حاضر میں بھی ایک پیچیدہ مسئلہ سمجھا جاتا ہے، پچھلی حکومت کی جانب سے اس مسئلے کے حل کیلئے بڑا قدم اٹھایا گیا تھا۔

عمر گل کے بھتیجے عباس آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو

رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کے حوالے سے پاکستان رویت ہلال بل 2023 منظور کرلیا گیا ہے۔ بل کے مطابق 15 رکنی وفاقی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو وفاقی رویت ہلال کمیٹی کے طور پر کام کرے گی۔

قومی اسمبلی میں منظور کردہ بِل کے مطابق وفاقی رویت ہلال کمیٹی میں چاروں صوبوں  سے 2,2 علمائے کرام جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ایک ایک علماء شامل ہوں گے۔ احکامات کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔

ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر مستعفی

رویت ہلال بل کے مطابق چاند دیکھنے کی چھوٹی شہادت دینے پر 3 سال قید اور 50 ہزار تک کا جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح عید کے موقع پر چاند دیکھنے کیلئے غیر سرکاری کمیٹیوں پر بھی پابندی ہوگی۔


متعلقہ خبریں