عمر گل کے بھتیجے عباس آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو

عباس آفریدی

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی کس مشہور فاسٹ بولر کے بھتیجے ہیں؟


نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے عباس آفریدی نے ڈیبیو کیا۔

این اے 265 :محمود اچکزئی ،مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں دستبردار

عباس آفریدی پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور موجودہ بولنگ کوچ عمر گل کے بھتجیے ہیں اور چاچا نے بھتیجے کو گرین کیپ پیش کی۔


اس موقع پر عمر گل کا کہنا تھا کہ یہ ان کے اور ان کی فیملی کیلئے فخر کا لمحہ ہے، انہوں نے عباس آفریدی کو تلقین کی کہ وہ اسٹار اور پاکستان کے نام کو ہمیشہ اوپر رکھیں، ہر کرکٹرز کی خواہش ہوتی ہے وہ اسٹار کیلئے کھیلے۔

ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے بلوچستان میں یعقوب بزنجو کوٹکٹ دیدیا

گرین کیپ پر موجود اسٹار کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی ہے، کوشش کرنا جس طرح ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اس ہی کارکردگی کو برقرار رکھنا۔


گرین کیپ لینے کے بعدعباس آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کیلئے پاکستان کی جانب سے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے کھیلے، میرا بھی یہی خواب تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلوں اور وہ دن آگیا ہے۔

شفقت محمود الیکشن سے دستبردار

انہوں نے کہا کہ وہ بھی یہ چاہتے تھے کہ اپنے چاچو سے گرین کیپ لیں اور ان کے چاچو عمر گل نے جیسی بولنگ پاکستان کیلئے کی وہ بھی اس طرح بولنگ کریں۔

انٹربینک میں ڈالر مزید75 پیسے سستا

واضح رہے آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور عباس آفریدی نے تین تین جبکہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 


متعلقہ خبریں