ق لیگ نے ن لیگ کی وکٹ گرادی

راجہ محمد اسلم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ محمد اسلم نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔

مسلم لیگ ن سے مسلم لیگ ق میں شامل ہونے والے راجہ محمد اسلم نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور سیٹ جیت کر ق لیگ کو تحفے میں دیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا انکار ، ن لیگ نے مری سے نیا چہرہ میدان میں اتار دیا

اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین کا کہنا تھا این اے 62 سے پینل مکمل ہوگیا ہے، راجہ محمد اسلم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔چوہدری وجاہت حسین نے پی پی 27 سے راجہ اسلم، پی پی 28 سے نعیم کوٹلہ کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این اے 62 سے مسلم لیگ ن کے خلاف بھرپور الیکشن لڑیں گے، این اے 62 سے چوہدری موسی الہی ق لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے انور زمان خان، قمر زمان خان پی ٹی آئی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ آج میرا خاندان مکمل ہوگیا ، مل کر انتخابی مہم چلائیں گے۔

بہت سے لوگ اس قافلے میں شامل ہوں گے،پہلے بھی علاقے کی خدمت کی آئندہ بھی کرتے رہیں گے،ہمارا منشور اور ایجنڈا ترقی ،خوشحالی اور امن ہے۔

بلے کا نشان، الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے،کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے تو 2 حلقوں سے الیکشن لڑونگا۔

ہر حلقے سے اپنے امیدوار اتاریں گے،کل تک تمام حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کردئیے جائیں گے،امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں،پتہ نہیں انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ کس نے دی۔


متعلقہ خبریں