شاہد خاقان عباسی کا انکار ، ن لیگ نے مری سے نیا چہرہ میدان میں اتار دیا

shahid khaqaan abbasi

 سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کاعام انتخابات لڑنے سے انکار کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن نے ان کی جگہ مری سے نیا چہرہ میدان میں اتار دیا۔

مری میں مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے 51 اور پی پی 6 کے ٹکٹ کا اعلان کر دیا، این اے 51 سے نو جوان راجہ اسامہ اشفاق کو ٹکٹ دیا گیا، اسامہ اشفاق سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مرحوم کے فرزند ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

پی پی 6 پر کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے سابق چیئر مین بلال یامین ستی کو ٹکٹ جاری کیا گیا قومی و صوبائی اسمبلی این اے 51 اور پی پی 6 کے ٹکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی قیادت نے دانیال عزیز ،عائشہ رجب علی کے بعد طلال چودھری کو بھی نظر انداز کرتے ہوئےالیکشن 2024 ء سے آؤٹ کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 96 جڑانوالہ سے پرانے اور شریف فیملی کے قریبی سمجھے جانے والے رہنما طلال چودھری کو بھی نظر انداز کر دیا، این اے 96 جڑانوالہ سے نواب شیر وسیر کو طلال چودھری کے مقابلے میں فوقیت دی گئی ہے اور اب وہی این اے 96 سے ن لیگ کے امیدوار ہو ں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 96 سے طلال چودھری یا شیر و سیر کو پارٹی ٹکٹ مل سکتا ہے جس کا حتمی فیصلہ کل ہو گا۔

گلیپ سروے، الیکشن 2024، پی ٹی آئی مقبولیت کھونے کے باوجود ن لیگ سے آگے

دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال عزیز کے بعد سابق خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی نے بھی آئندہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رجب علی کی پارٹیاں کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اور کارنر میٹنگزسمیت بڑے قافلوں میں شرکت کی اور ہر فورم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردار ادا کیا ہے۔

عائشہ رجب کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کیاگیا۔ 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ سے آزاد حیثیت سےمیں حصہ لوں گی۔


متعلقہ خبریں