پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں برتری حاصل

پاکستان کو نیوزی لینڈ

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں برتری حاصل ہے، پاکستان نے 20 میچ جبکہ نیوزی لینڈ نے 13 میچ جیت رکھے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میچز میں دونوں ٹیمیں 34 مرتبہ پنجہ آزمائی کر چکی ہیں جس میں پاکستان کو برتری حاصل ہے، صرف ایک میچ کا نتیجہ سامنے نہ آ سکا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 201 کر رکھا ہے جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، میچ فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 11 بج کر 10 منٹ پر میچ شروع ہو گا۔

افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ویرات کوہلی پہلا میچ نہیں کھیلیں گے

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز آل راؤنڈر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گے جبکہ میزبان کیوی ٹیم مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جنوری کو ہملٹن میں، تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں،چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں