ملک میں زلزلے کے جھٹکے

earthquake

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بلوچستان کے علاقے سبی اور گردونواح میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے پنجاب سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 تھی جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے جنوب مشرق میں 58 کلو میٹر دور تھا۔

گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسلام آباد میں آنے والے زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 137 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔


متعلقہ خبریں