مسلم لیگ ن نے پنجاب سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن

لاہور: مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر میں پارٹی ٹکٹ فائنل کر دیئے جس کا نوٹیفکیشن چیئرمین مرکزی سیل ن لیگ اسحاق ڈار نے جاری کیا۔ ن لیگ نے راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کیا جبکہ راولپنڈی ڈویژن سے صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں کے امیدواران کا اعلان کیا گیا۔

مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ ڈویژن کے لیے بھی ٹکٹ جاری کر دیئے۔ این اے 76 سے احسن اقبال کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ این اے 71 سے خواجہ محمد آصف، این اے 77 سے چودھری محمد بشیر ورک، این اے 62 سے چودھری عابد رضا کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

این اے 63 سے نوابزادہ غضنفر علی گل، این اے 65 سے چودھری نصیر احمد عباس اور این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

پنجاب کی صوبائی اسمبلی پی پی 27 گجرات سے محمد حنیف ملک، پی پی 28 گجرات سے شبیر احمد، پی پی 29 گجرات سے نوابزادہ حیدر مہدی، پی پی 30 گجرات سے میجر ریٹائرڈ معین نواز، پی پی 33 گجرات سے محمد علی اور پی پی 34 گجرات سے میاں طارق محمود کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے فیصل آباد ڈویژن اور چنیوٹ سے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 93 سے سید محمد رضا، این اے 94 سے قیصر احمد شیخ، این اے 100 سے رانا ثنا اللہ، این اے 102 سے چودھری عابد شیر علی اور این اے 104 سے راجہ ریاض کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ پی پی 95 سے محمد الیاس اور پی پی 97 سے محمد ثقلین انور سپرا کو پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024، پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں میدان مار لےگی، اعزاز سید

این اے 116 سے سردار محمد عرفان ڈوگر، این اے 131 قصور سے سعد وسیم شیخ، این اے 133 سے رانا محمد اسحاق خان اور این اے 134 سے رانا محمد حیات خان کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

مسلم لیگ ن نے لاہور ڈویژن کے 3 اضلاع کے امیدواروں کا بھی اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 111 سے چودھری برجیس طاہر، این اے 112 سے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل، این اے 113 سے احمد عتیق انور، این اے 114 سے رانا تنویر حسین اور این اے 115 سے جاوید لطیف کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

ساہیوال ڈویژن اور ضلع اوکاڑہ سے بھی مسلم لیگ ن نے امیدواران کا اعلان کر دیا۔ این اے 135 سے نعیم عباس، این اے 136 سے ریاض الحق، این اے 137 سے راؤ محمد اجمل خان، این اے 138 سے محمد معین وٹو کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 185 سے جاوید علاؤ الدین ساجد، پی پی 192 سے غلام عباس، پی پی 190 سے میاں یاور زمان، پی پی 191 سے میاں محمد منیر، پی پی 186 سے سیدعاشق حسین کرمانی، پی پی 187 سے چودھری افتخار حسین، پی پی 189 سے علی عباس اور پی پی 188 سے نورالامین کو ن لیگ کا ٹکٹ مل گیا۔

ضلع پاکپتن سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 139 سے احمد رضا مانیکا، این اے 140 سے رانا ارادت شریف جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 197 سے سردار منصب علی ڈوگر، پی پی 195 سے کاشف علی چشتی اور پی پی 196 سے فرخ جاوید کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

پنجاب کے ضلع ساہیوال کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 141 سے سید عمران احمد شاہ، این اے 142 سے چودھری محمد اشرف جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 198 سے ولایت شاہ، پی پی 199 سے قاسم ندیم، پی پی 200 سے محمد ارشد ملک اور پی پی 201 سے نوید اسلم خان لودھی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ضلع ملتان کی 4 قومی اور 8 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔ این اے 148 ملتان سے احمد حسین، این اے 151 سے عبدالغفار، این اے 152 ن سے سید جاوید علی شاہ اور این اے 153 سے رانا محمد قاسم کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ملتان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 214 سے شہزاد مقبول بھٹہ، پی پی 215 سے شاہد محمود خان، پی پی 218 سے سلمان نعیم، پی پی 219 سے ڈاکٹر اختر ملک، پی پی 220 سے رائے منصب علی، پی پی 221 سے میاں طارق عبداللہ، پی پی 222 سے رانا اعجاز احمد نون اور پی پی 223 سے مہدی عباس خان کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں