ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی

موسم

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی


آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔

آصف زرداری کو حلقہ این اے 207شہید بینظیر آباد سے پارٹی ٹکٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند ،سمو گ کی لپیٹ میں رہے تاہم جنوبی پنجاب میں بعض مقا مات پر ہلکی بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا: گھر بیٹھے ڈومیسائل بنوانے کیلئے آن لائن نظام متعارف

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک رہنے جبکہ لا ہور سمیت میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا، اس دوران شہر یوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہوگئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید موسم سرد،خشک اور دھند چھائی رہی جبکہ رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خاں میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،نارنگ منڈی ،نارووال،سرگودھا،بدوملہی، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید ھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے ۔

گاڑیوں کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیادپر7 فیصد کمی

علاوہ ازیں  شدید دھندکے باعث موٹروےایم 5کو شیر شاہ سےاوچ شریف تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیاہے، جبکہ مو ٹر وے ایم 4 شیر شاہ سے شاہ شمس انٹرچینج تک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

اسی طرح دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 روہڑی سے رحیم یار خان تک ٹریفک کیلئے بند رہے گی جبکہ موٹروےایم 4 کو شور کوٹ سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی چارج شیٹ جاری

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 5 فائیو کو اوچ شریف سے ظاہر پیر دھند کی وجہ سے بند رکھا جائے گا۔ جبکہ موٹروے ایم 11کامونکی نارووال انٹرچینج سے سمبڑیال ٹال پلازہ تک کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث موٹروے ایم 5 فائیو رحیم یار خان سے روہڑی تک بند رہے گی جبکہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسمعیلیہ انٹر چینج تک بند رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں