آصف زرداری کو حلقہ این اے 207شہید بینظیر آباد سے پارٹی ٹکٹ جاری

آصف زرداری

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملاقات صدر آصف زرداری کا ردعمل آگیا


سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین آصف زرداری کو حلقہ این اے 207شہید بینظیر آباد سے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پشاور کےارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کب تک مکمل ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین آصف زرداری کو پارٹی ٹکٹ سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے جاری کیا، آصف علی زرداری کا پارٹی ٹکٹ علی حسن زرداری نے وصول کیا،علی حسن زرداری نے پی ایس 76ٹھٹھہ سے اپنا ٹکٹ بھی وصول کر لیا۔

خیبر پختونخوا: گھر بیٹھے ڈومیسائل بنوانے کیلئے آن لائن نظام متعارف

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

این اے 192 کشمور کی نشست پر میر شبیر علی بجارانی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے،این اے 200 سکھر سے نعمان السلام الدین شیخ پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

سٹیل کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

این اے 232 کراچی سے زرتاش ملک پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی،این اے 233 کراچی کی نشست پر ندا عاصم پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

این اے 234 کراچی کی نشست پر محمد علی راشد پیپلزپارٹی کے امیدوارہیں ،این اے 240 کراچی کی نشست پر سلیم مانڈوی والا پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے،این اے 250 کراچی سے خواجہ سہیل منصور پیپلزپارٹی کےٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

گاڑیوں کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیادپر7 فیصد کمی

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کی خدمت کی ،دھونس دھاندلی کو کراچی سےپیپلزپارٹی حکومت نے ختم کیا۔

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی اب وہ پوزیشن نہیں جو ماضی میں تھی،ایم کیو ایم کو کراچی کے لوگوں نے8 چانس دئیے،ایم کیو ایم کچھ بھی بھی ڈلیور نہیں کرپائی۔

پیپلز پارٹی کراچی کو دنیا کا بہترین شہر بنائے گی،اب بھی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے ،کراچی کو مکمل روشنیوں کا شہر بنائیں گے،پیپلز پارٹی الیکشن میں بڑا سرپرائز دے گی۔


متعلقہ خبریں