شکیب الحسن نے پولنگ اسٹیشن میں تصویر بنوانے والے مداح کو تھپڑ جڑ دیا


بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے عام انتخابات میں حکمران جماعت کی جانب سے ماگورا حلقے 1 سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انتخابات سے قبل انہوں نے مختلف سیاسی جلسے جلوس میں شرکت کی، سیاسی مہم کے دوران کرکٹ کھیلتے بھی نظر آئے۔  تاہم گزشتہ روز جب پولنگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک پولنگ اسٹیشن کا رخ کیا تو ان کے مداحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

ٹائم آؤٹ کا معاملہ ، اینجلو میتھیوز کی پریس کانفرنس کے بعد شکیب الحسن بھی خاموش نہ رہے

مداحوں نے شکیب الحسن کوتصویر بنانے کے لیے گھیر لیا، جس پر شکیب الحسن آگ بگولہ ہو گئے اور تصویر بنوانے کی درخواست کرنے والے شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بنگلادیشی کھلاڑی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے ہوں، اس سے قبل کھیل کے میدان میں بھی کئی بار اپنے غصے کے باعث تنازعات و پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں