وزیراعظم کا نارویجن ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعاد ہ کیا۔

ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار

دونوں رہنمائوں نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ،وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے ناروے کے فیصلے کو سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا مشرقی وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے اقوام متحدہ کی حمایت میں2ریاستی حل بہترین راستہ ہے،فلسطین کو تسلیم کرنے کا ناروے،اسپین اور آئرلینڈ کا فیصلہ جرات مندانہ اور اصولی ہے،یہ فیصلہ دیگر ممالک کو پیروی کی ترغیب دے گا۔

نریندر مودی نے بھارتی آرمی چیف کو ایک ماہ کی ایکسٹینشن دے دی

امید ہے عالمی برادری معصوم کشمیریوں کی حالت زار پر بھی اسی طرح توجہ دے گی،کشمیری 76سال سے وحشیانہ قبضے اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔

ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی تعریف کرنے پر ناروے کے وزیراعظم کا مشکور ہوں،وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔


متعلقہ خبریں