لاہورپولیس نے شاہ محمود قریشی کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

shah mehmood

لاہورپولیس نے تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتارکرلیا۔

اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی،لاہورپولیس کی خصوصی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل پہنچی۔

گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

تفتیشی ٹیم نے عدالت سےملزم شاہ محمود قریشی کو لاہورمنتقل کرنے کی اجازت مانگی،عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث شاہ محمود قریشی کو لاہورمنتقل کرنے سے منع کردیا۔

تفتیشی ٹیم کی استدعا پرمعزز جج نے شاہ محمود قریشی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،لاہورپولیس کی ٹیم نے ملزم شاہ محمود قریشی سےاڈیالہ جیل میں ہی بیان ریکارڈ کیا۔

ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی بہترین کرنسی قرار

شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک کےذریعے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں