نگران وفاقی حکومت کا پی ایس ایل 9 بارے اہم فیصلہ

پی ایس ایل 9: علی ظفر، آئمہ بیگ اور نوری افتتاحی تقریب میں چار چاند لگائیں گے

پاکستان  سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے میڈیا رائٹس بڈنگ کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

نگران وفاقی حکومت نے پاکستان سپر لیگ 9 بارے اہم فیصلہ کر لیا، آئندہ ماہ فروری میں شروع ہونیوالے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے میڈیا رائٹس بڈنگ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

سڈنی ٹیسٹ، قومی ٹیم نے آسٹریلیا میں نیا ریکارڈ بنا لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پی ایس ایل میڈیا رائٹس کی بڈنگ کرنے کیلئے نگران حکومت سے اجازت مانگی تھی جس پر وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی کے پیٹرن انچیف اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری کے بعد پی ایس ایل میڈیا رائٹس بڈنگ کی اجازت دی ہے۔

ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے سڈنی ٹیسٹ میں آرام دیا گیا، شاہین شاہ آفریدی

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بین الاقوامی کرکٹ میڈیا رائٹس کی فروخت کے لیے بولی دینے کا عمل روک دیا تھا اور بڑے معاہدے سے قبل پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کیلئے حکومتی اجازت لازمی قرار دی تھی۔


متعلقہ خبریں