پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کمی

petrol

پٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی


ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ، مٹی کا تیل سستا

او سی اے سی اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ(جولائی تادسمبر) میں ملک میں 7.68 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت 45 ہزار ڈالر سے تجاوز

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 9.03 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر میں ملک میں 1.24 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو نومبر کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے۔

نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ،28 فروری 2025 کو ختم

نومبر میں 1.37 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر2022کےمقابلہ میں دسمبر 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصدکی کمی ہوئی ۔

دسمبر 2022 میں ملک میں 1.33 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبرمیں 2023 میں کم ہو کر 1.24 ملین ٹن ہو گئی۔

جنید خان پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے بائو لنگ کوچ مقرر

اعدادوشمار کےمطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 3.57 ملین ٹن پٹرول ، 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.56 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ میں پی ایس او کے 3.85 ملین ٹن ، اٹک پٹرولیم کے 0.78 ملین ٹن اور حسکول کے 0.20 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی۔


متعلقہ خبریں