ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہو گی، بھارت کی اپیل مسترد

devis cup

بھارتی ٹیم بلآخر پاکستان آنے کو تیار ویزوں کیلئے بھی رابطہ کرلیا


ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہو گی، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

آزاد ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہو گی۔

بھارت نے عام انتخابات اور سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر کپ نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی اپیل کی تھی، گزشتہ ماہ بھی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پاکستان کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال کا کوئی مسئلہ نہیں، دیگر ٹیمیں بھی پاکستان میں آ کر کھیل رہی ہیں۔

آزاد ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہو سکیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 4 فروری کو پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔


متعلقہ خبریں