ملک بھر کے بینکوں میں 3 دن چھٹی

زرمبادلہ

یوم قائد اعظم اور کرسمس کے باعث ملک بھر کے بینک تین دن بند رہیں گے ۔

بی آرٹی پشاورمیں 10ارب کی کرپشن کا انکشاف،ریفرنس تیار

سٹیٹ بینک نے یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا ہے.

حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ملک بھر کے بینکس 25 دسمبر کو بند رہیں گے.

عام انتخابات ،امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کیسے ہوگی؟ 4 ادارے آن بورڈ

اس کے علاوہ 23 اور 24 دسمبر کو بھی ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث بینک بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

صارفین کے ڈپازٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں،ایزی پیسہ

2024 کی پہلی سرکاری چھٹی 5فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی ، 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

عیدالفطر کی چھٹیاں 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی اور یکم مئی کو یوم مزدور کی چھٹی ہوگی ۔

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 17 سے 19 جون تک ہوں گی۔ محرم کی چھٹیاں 16اور17جولائی کو یوم عاشور پر ہوں گی۔

جاز کا تیزترین انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ

14اگست کو یوم آزادی پر چھٹی ہوگی اور 16 ستمبر کو عید میلادالنبیﷺ کی چھٹی منائی جائے گی ۔

9نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم ولادت پر چھٹی ہوگی۔

غیرمسلموں کے لیے 14 فروری کو بسنت پنچمی کی  اختیاری چھٹی ہوگی، 8مارچ کو ”شیوارتری“ کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

شب معراج 7فروری کو بھی اختیاری چھٹی کی جا سکتی ہے اور شب برات کی 25فروری کو اختیاری چھٹی بھی ہوگی۔

عمر ڈار 5مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں،قانونی طور پر ان کے گھر پر ریڈ کرنے گئے، ڈی پی او سیالکوٹ

ہندووؤں کے تہوار ہولی پر 24مارچ اور دولہندی 25مارچ کو چھٹی کی جاسکتی ہے۔

گڈ فرائیڈے 29مارچ اور ایسٹر کی چھٹیاں 31مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔ یساکھی کے تہوار کیلئے 13کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

بہائی کمیونٹی کیلئے عید رضوان کی چھٹی 21اپریل کو ہوگی، بدھا پرنیما کیلئے 23مارچ کی اختیاری چھٹی ہوگی اور پارسیوں کے نئے سال ”نوروز“ کی چھٹی 15اگست کو ہوگی۔

ملک کے8بڑے شہروں میں سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کے لیے نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

بینکوں کی چھٹیوں کا بھی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔

اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے یکم جنوری کو نئے سال کی اختیاری چھٹی ہوگی۔


متعلقہ خبریں