برطانوی حکومت کی فیملی ویزا پالیسی میں نرمی


لندن: برطانیہ نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے اہلخانہ کو لانے کے لیے آمدن کی حد کم دی۔

برطانوی حکومت فیملی ویزا کے لیے کم ازکم آمدنی کے منصوبے سے پیچھے ہٹ گئی۔ وزارت داخلہ کی دستاویزات کے مطابق اب کم از کم آمدنی کی حد 29 ہزار پاونڈ ہو گی۔

برطانیہ کے فیملی ویزا کے لیے کم ازکم آمدنی کی موجودہ حد 18 ہزار 600 پاونڈ ہے۔ نئے قوانین کا نفاذ یکم اپریل 2024 سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں قیدی 48 سال سزا بھگتنے کے بعد بےگناہ قرار

واضح رہے کہ برطانوی وزارت داخلہ نے کم ازکم آمدنی کی حد بڑھا کر 38 ہزار 700 پاونڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں