فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آئی سی سی کا عثمان خواجہ کیخلاف ایکشن


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر عثمان خواجہ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں ضوابط کی خلاف ورزی پر چارج کردیا۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے بازوں پر سیاہ پٹی باندھی تھی۔

اس سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران بھی انہوں نے جوتوں پر پیغام درج کیا تھا، جس کے بعد انہیں میچ میں وہ جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا۔

آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق عثمان خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ میں بازوں پر سیاہ پٹی باندھ کر آئی سی سی کے کلوتھنگ اینڈ ایکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں چارج کردیا گیا ہے۔

تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ عثمان خواجہ کو اس کی کیا سزا دی گئی۔

قوانین کے مطابق ضابطہ اخلاف کی اس خلاف ورزی پر عثمان خواجہ کو فی الحال صرف تنبیہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں