بلوچستان، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق


بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے غڑواس کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی۔

اس افسوسناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوئے،پولیس کے مطابق جاں بحق افرادمیں 2 خواتین اور تین بچے شامل ہے۔

تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، باراتیوں کی گاڑی دکی سے بارکھان جا رہی تھی،پولیس کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر تین سال سے دس سال کے بچے شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں