آن لائن جعلی سازی، بینک اکاؤنٹس رکھنے والے افراد کو انتباہ جاری

state bank

فائل فوٹو


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  جدید آن لائن فراڈ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر خاص طور پر بینک اکاؤنٹس رکھنے والے افراد کو انتباہ جاری کر دیا۔

پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے صارفین کو ہدایات کی گئی ہے کہ بینکاری کی ذاتی معلومات کبھی کسی سے شیئر نہ کریں، آپ کا بینک آپ سے کبھی بھی اپنے یو اے این نمبر سے کال نہیں کرے گا لہذا ایسی کوئی کال یا لنک آئے تو محتا ط رہیں۔

جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بینک آپ سے نہ ہی ذاتی تفصیلات میسج پر اور نہ ہی بھیجے گئے ویب سائٹ لنک پر مانگے گا۔

انٹربینک میں ڈالرمزید 11 پیسے سستا ہو گیا

یہ انتباہ آن لائن فراڈ کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے ایک فعال اقدام کے طور پر سامنے آیا ہے ، جہاں دھوکہ باز بینک صارفین کو پھنسانے کے لئے انوکھی تکنیک کا استعمال کرتے ہیں۔

آن لائن فراڈ کےجدید طریقوں کے استعمال سے لوگوں کو دھوکہ دے کر بینک کی تفصیلات اور پن نمبروں سمیت ان کی خفیہ معلومات حاصل  کر لی جاتیں ہے۔

بدقسمتی سے بہت سے پاکستانی پہلے ہی اس طرح کے آن لائن فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی محنت کی کمائی کا نقصان ہوتا رہا ہے۔

تاہم اسٹیٹ بینک نے حکمت عملی میں ایک تشویش ناک تبدیلی کی نشاندہی کی ہے، جس میں دھوکہ باز اب انٹرنیٹ صارفین کو جدید آن لائن فراڈ کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں۔

’’پرائم زون لمیٹڈ‘‘کے نام کی کوئی کمپنی رجسٹرڈ نہیں، ایس ای سی پی

یہ بدنیتی پر مبنی عناصر اکثر گمراہ کن ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، بظاہر بے ضرر لنکس بھیجتے ہیں، جن پر کلک کرنے پر، غیر متوقع متاثرین کی رازداری اور خفیہ معلومات پر سمجھوتہ ہوتا ہے۔

مرکزی بینک نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کہ وہ ایسی صورتحال میں انتہائی احتیاط برتیں اور موصول ہونے والے کسی بھی مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

اسٹیٹ بینک کا تازہ ترین پیغام لوگوں کے لئے ایک اہم یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ وہ اس تیزی سے بڑھتے ہوئے جدید آن لائن گھوٹالوں کا سامنا کرتے وقت محتاط رہیں اوراپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی کیساتھ شیئر نہ کریں۔


متعلقہ خبریں