’’پرائم زون لمیٹڈ‘‘کے نام کی کوئی کمپنی رجسٹرڈ نہیں، ایس ای سی پی

secp

یہ کمپنی رجسٹرڈ نہیں عوام سرمایہ کاری نہ کریں ایس ای سی پی نے خبردار کردیا


ایس ای سی پی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ’’پرائم زون لمیٹڈ‘‘کے نام کی کوئی کمپنی رجسٹرڈ نہیں ہے اور نہ ہی اس نام کے کسی ادارے کو عوام سے ڈیپازٹ یا سرمایہ کاری اکٹھا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

سال 2024 کے دوران کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ اعلامیہ جاری

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے علم میں آیا ہے کہ میسرز پرائم زون اور اس کے مالک عمران بٹ عوام الناس کو زیادہ منافع کا لالچ دے کر عوام سے غیر قانونی طور پر ڈیپازٹ اکٹھا کر رہے ہیں اور سرمایہ کاری کی غیر قانونی سکیمیں بتا کر گمراہ کر رہے ہیں۔

ان لوگوں نے ’’پرائم زون لمیٹڈ ‘‘ کے نام سے سوشل میڈیا اکائونٹ بنا رکھے ہیں اور ایک رجسٹرڈ کمپنی ہونے کا غلط تاثر دیتے ہیں۔

26 ادارے بیچنے کی نئی فہرست جاری،پاکستان سٹیل ملز کو نکال دیا گیا

پرائم زون کے نام سے کام کرنے والے یہ افراد عوام سے سے ایل پی جی کی تجارت میں سرمایہ کاری کے نام پر پیسے بٹورتے ہیں۔

عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ’’پرائم زون لمیٹڈ‘‘ کے نام کی کوئی کمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور نہ ہی اس نام کے کسی ادارے کو عوام سے ڈیپازٹ یا سرمایہ کاری اکٹھا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ پرائم زون اور اس کے مالک عمران بٹ کے پاس کسی بھی شکل میں اور کسی بھی انتظام میں فنڈز جمع/ سرمایہ کاری نہ کریں۔

گاڑیوں کی خریداری ،بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں نومبر کے دوران کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں