فواد چودھری کا جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے جیل کے اندر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے حوالے سے امور سرانجام دینے کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں جوڈیشل کسٹڈی پر اڈیالہ جیل میں ہوں، الیکشن کے امیدوار کیلئے الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروانے ہیں۔

توہین الیکشن کیس ، عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم پھر مؤخر

انہوں نے کہا کہ میں اسٹام پیپر کے اجرا اور دیگر امور کے لیے اپنے بھائی کو پاور آف اٹارنی مقرر کرنا چاہتا ہوں۔عدالت نے فواد چودھری کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر درخواست کی اجازت دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری 8 فروری 2024ء کا انتخاب جیل سے لڑیں گے لیکن کس سیاسی جماعت سے لڑیں گے یہ سرپرائز ہو گا۔

امجد خان نیازی کا الیکشن سے دست بردار ہونے کا اعلان

فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت ہو گئی ہے اور آج نیب نے معاملات شروع کردیے ہیں ، عدالت سے فواد چودھری کے اوپن ٹرائل کیلئے درخواست کی ہے۔


متعلقہ خبریں