ایف بی آر کے 380 افسران فائلر نہیں ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف

fbr

اسلام آباد(ابوبکر خان، ہم انویسٹی گیشن ٹیم )پاکستان کی اعلیٰ ٹیکس اتھارٹی فیڈرل بورڑ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 380 افسران کی شناخت انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے کے طور پر ہوئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے افسران کی تفصیلات سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں جمع کرادی گئی۔ دستاویزات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے افسران گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے ہیں۔

جبکہ مجموعی طور پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے ملازمین کی تعداد 9 ہزار 49 جبکہ 10 ہزار 102 ملازمین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 8 ہزار 503 ملازمین کی تنخواہ 50 ہزار سے کم ہونے کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانا نہیں بنتا۔

ایف بی آر میں مجموعی 19 ہزار 151 افسران و ملازمین تعینات ہیں، جن میں مجموعی ملازمین میں سے 3 ہزار 217 گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران شامل ہیں۔

جبکہ گریڈ 17 کے 1587 افسران، گریڈ 18 کے 768 گریڈ 19 کے 441 گریڈ 20 کے 328 افسران شامل ہیں، اس کے علاوہ 85 افسران گریڈ 21 جبکہ 8 افسران گریڈ 22 کے شامل ہیں۔

دوسری جانب گریڈ 16 سے نیچے افسران و ملازمین کی تعداد 15 ہزار 934 ریکارڈ ہوئی۔

پہلے نمبر پر سکیل پانچ کے 3 ہزار 66 ملازمین جبکہ سکیل 13 ایک ہزار 821 ملازمین تعینات ہیں اور سکیل 2 کے 1 ہزار 626 سکیل 14 کے ایک ہزار 494 ملازمین شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں