یورپی یونین کا ایکس کیخلاف کارروائی کا اعلان


برسلز: یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کمیشن نے کہا ہے کہ ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے خلاف ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جائے گی۔

یورپین کمیشن کے انٹرنل مارکیٹ کے کمشنر نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے اشتہارات کی شفافیت کو یقینی نہیں بنایا گیا اور وہ غیرقانونی مواد کی روک تھام میں بھی ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکس کے گمراہ کن ڈیزائن کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکہ کا بڑا غیر نیٹو اتحادی اور شراکت دار ہے، امریکہ

یورپی یونین کمیشن نے کہا کہ ایکس کے کمیونٹی نوٹس فیچر کا جائزہ لے کر تعین کیا جائے گا کہ وہ انتخابی عمل اور شہری مباحث کے خطرات کی روک تھام کے لیے مؤثر ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ فروری 2023 میں یورپی یونین میں کام کرنے والی تمام ایسی آن لائن سروسز کو ویری لارج آن لائن پلیٹ فارم  قرار دیا تھا جن کے یورپی صارفین کی تعداد ساڑھے کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں