پاکستان امریکہ کا بڑا غیر نیٹو اتحادی اور شراکت دار ہے، امریکہ

America

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کا بڑا غیر نیٹو اتحادی اور شراکت دار ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی آرمی چیف کئی عہدیداروں سے ملاقات کے لیے آئے تھے اور انہوں نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، پینٹاگون اور دیگر اہلکاروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان امریکہ کا بڑا غیر نیٹو اتحادی اور شراکت دار ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر شراکت موجود ہے اور ملاقات کا مقصد یہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں شدید زلزلہ، 8 افراد ہلاک

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے اور اس کے لیے دو طرفہ بنیادوں پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی سیاسی جماعتوں پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے اور ان تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے جنہیں پاکستانی عوام منتخب کرتے ہیں۔

امریکی ترجمان نے پاکستان میں دہشت گردی میں جاں بحق سیکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں