عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ (lahore highcourt)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی فوری استدعا مسترد کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن میں عمران خان کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی نے فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا کی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کے جیل ٹرائل کا حکم

سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوم ڈپارٹمنٹ نے 8 دسمبر کو جاری کیا۔

عدالت نے موقف اپنایا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔


متعلقہ خبریں