لاہور: مصنوعی بارش بھی کام نہ آئی، شہر میں فضائی آلودگی پھر بڑھنے لگی

لاہور: مصنوعی بارش بھی کام نہ آئی، شہر میں فضائی آلودگی پھر بڑھنے لگی

فضائی آلودگی میں کمی لانے کے لیے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا طریقہ بھی کام نہ آیا، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کرگیا۔

پنجاب حکومت کی طرف سے آلودگی کم کرنے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق کمزور بارش برسانے والے بادلوں کے باعث مصنوعی بارش کے اثرات کم دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

گزشتہ روز مصنوعی بارش سے قبل گرین فورٹ 2 لاہور کینال میں اے کیو آئی لیول 336 تھا اور آج 366 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈیکس 268 سے بڑھ کر 275 تک جاپہنچا ہے۔

لاہور: اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کا تخمینہ 35 کروڑ روپے

چیف میٹرولوجسٹ محمد اسلم کے مطابق بادلوں کے کمزور سسٹم کے باعث فضاء میں اسپرے اور راکٹ فائر کرنے کے باوجود زیادہ دیر بارش نہ ہوسکی۔ دوبارہ مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ حکومت پنجاب کرے گی

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ انسداد اسموگ کے حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمی ایل ڈبلیو ایم سی اور ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔

خیال رہے کہ شہرِ لاہور میں آئندہ تین چار روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ موسم سرد اور خشک رہے گا۔


متعلقہ خبریں