ملتان، چینی کی 100 کلو کی بوری میں 1200 روپے کا اضافہ

چینی کی قیمت sugar

ملتان ، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 1200 روپے مہنگی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے، ایک ہفتے میں چینی کے 100 کلوگرام ریٹ میں 12 سوروپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک ہفتے میں آٹا، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

غلہ منڈی میں 100 کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت 12 سو روپے کے اضافے کے بعد 13 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے اور 50 کلو گرام کا تھیلا 6 ہزار 600 روپے کا فروخت کیا جارہا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 132 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران چینی سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

گڑ کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کا اضافہ

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.06فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی43.16فیصدکی ریکارڈ سطع پر برقرار ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

چار ماہ کے دوران پیٹرول 64 روپے 4 پیسے سستا

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران چینی، دالیں، انڈے سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں، چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 143 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے، انڈے فی درجن 8 روپے 3 پیسے ، دال مونگ 3 روپے 36 پیسے فی کلو ، پیاز فی کلو 1 روپے 95 پیسے مہنگے ہوئے۔

اسی طرح گندم کا آٹا، جلانے کی لکڑی اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں