ایلون مسک کا مستحق طلبا کیلئے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

Elon Musk

ٹیکساس: ٹیسلا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے 10 کروڑ ڈالر کی رقم سے یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کر دیا جہاں مستحق طلبا کو بھی تعلیم دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے اپنی یونیورسٹی کھولنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے 10 کروڑ ڈالر کا فنڈ مختص کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایک ایسی یونیورسٹی قائم کریں گے جہاں ذہین طلبا کے تعلیم کے حصول میں پیسہ رکاوٹ نہ ہو اور ابتدائی مرحلے میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک اسکول کھولا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک امتحان کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی

اسکول کا نصاب جہاں روایتی مضامین کا احاطہ کرے گا وہیں غیر روایتی طریقہ تعلیم پر بھی مشتمل ہو گا اور اسی اسکول کو بعد میں یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا۔

اسکول کے قیام کے لیے ایلون مسک نے اپنی فاؤنڈیشن کو 10 کروڑ ڈالر کا عطیہ دے دیا اور یہ بات ان کے ٹیکس گوشواروں سے ثابت ہوئی ہے۔ ایلون مسک جلد ہی اپنے اس نئے پروجیکٹ سے متعلق آگاہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں