اسحاق ڈار نے انتخابی شیڈول سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

Ishaq Dar

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ میرے ایک سابق سینیٹر دوست نے انتخابی شیڈول بھیجا تھا۔میں نے سمجھا یہ شیڈول اصل ہے۔

نگران وزیر داخلہ نے استعفیٰ دے دیا

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں نے سمجھاشیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کیاہے،اس لیےسوشل میڈیا پرجاری کیا۔الیکشن کمیشن کا بیان دیکھ کرٹویٹ فوری ڈلیٹ کردیا۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کے ذریعے انتخابی شیڈول جاری کیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے،20 سے 25 دسمبر تک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائیگی۔یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کے بعد چائے کی پتی بھی سستی کردی گئی

11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا،15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی،17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی۔

اسحاق ڈار کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا ۔


متعلقہ خبریں