نگران وزیر داخلہ نے استعفیٰ دے دیا

Sarfraz Bugti

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے استعفیٰ 13 دسمبر کو پیش کردیا تھا جسے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جمعہ 15 دسمبر کو قبول کیا۔

رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

ترجمان وزارت داخلہ نے سرفراز بگٹی کے استعفے کی تصدیق کردی۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ  نے اپنا عہدہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی غرض سے چھوڑا ہے۔

علاوہ ازیں نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے12 دسمبر کو اپنا استعفیٰ ارسال کیا تھا، آج نوابزادہ جمال رئیسانی کا استعفیٰ منظور ہوا۔

اسحاق ڈار نے انتخابی شیڈول سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

نگران مشیر برائے معدنیات عمیر محمد حسنی بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق عمیر محمد حسنی نے چاغی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

عمیر محمد حسنی نے 13 دسمبر کو اپنا استعفیٰ جمع کرایا تھا،عمیر محمد حسنی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں