انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستاہو گیا

ڈالر

انٹربینک میں چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالرمزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 283 روپے 61 پیسے سے کم ہو کر  283 روپے 51 پیسے پر بند ہوئی۔

سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 15 ہزار ، 600 کا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 61 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں