سائفر کیس ، عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں سابق سیکرٹری داخلہ کمپلیننٹ ہیں جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کیا ہے ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف ایف آئی اے کی چارج شیٹ سامنے آ گئی

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آئندہ سماعت تک ٹرائل روک دے جس پر جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےکی جانب سے سائفر کیس میں آج سرکاری گواہان کو پیش کیا جائے گا جو اپنے بیانات قلمبند کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں