پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے کیسز ریورس ہو رہے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے قادر مندو خیل نے کہا کہ آج نواز شریف کے کیسز ریورس ہو رہے ہیں ،کل کو ایسانہ ہو کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز بھی ریوس ہوں۔
عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں، عظمیٰ بخاری
انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان کہتا ہےکہ ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، کیا اس زیادتی کاازالہ نہیں ہونا چاہئے۔
الیکشن سے متعلق سوال پر رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آراوز کی تعیناتی ہو چکی ، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، اب شک وشہبات کرنا مناسب نہیں ہے ۔
انتقام نہیں چاہتا لیکن حساب تو بنتا ہے،نوازشریف
قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ میرے حساب سے نواز شریف الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، ان کیخلاف ابھی بھی سپریم کورٹ کا نااہلی کا کیس موجود ہے، انہیں دوبارہ سپریم کورٹ سے اپیل کرنا پڑیں گی ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )بھی میدان میں آئے۔