شروتی ہاسن کا اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہوگیا

Shruti Hasan

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور انکے طویل عرصے تک بوائے فرینڈ رہنے والے، ڈوڈل آرٹسٹ و مصور سنتانو ہزاریکا کے درمیان قطع تعلق ہوگیا اور دونوں نے اپنے اپنے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔

ملائیکہ اروڑا کی جانب سے خود کو تذبذب کا شکار قرار دینے پر ارباز خان کا ردعمل

دونوں کی جانب سے اس اقدام کے بعد یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ اس جوڑے کے درمیان بریک اپ ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات بالکل درست ہیں اور یہ بریک اپ گزشتہ ماہ ہوا۔

ان ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں میں کچھ ذاتی معاملات تھے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ خوشگوار انداز میں کنارہ کشی اختیار کرلی جائے۔

پریانکا نے کئی فلموں کیلئے مسترد کیے جانے کی وجوہات بتادیں

جب اس حوالے سے 38 سالہ شروتی ہاسن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اپنی ذاتی زندگی پر کوئی بھی کمنٹ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ انکی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں